مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم سے ملاقات

12

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ 
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف کو عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔ 
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ سربراہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

تبصرے بند ہیں.