پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ ٹوٹ گیا

205

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوامیں عام انتخابات ملتوی کیس  کی سما عت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بنچ ٹوٹ گیا۔

 

 سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست  پر  کیس کی  سماعت شروع کی تو  جسٹس امین الدین خان کے کہا کہ وہ کل کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سسنے سے معذرت کرتے ہیں۔

 

جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔

 

گزشتہ روز  سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے  کہ  الیکشن کمیشن چاہتا ہے عدالت آٹھ اکتوبر کی تاریخ پر مہر لگائے۔  آٹھ اکتوبر کوئی جادوئی تاریخ ہےجو اس دن سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسا نظام بنائے لوگ گھر سے ہی ووٹ کاسٹ کرے۔ الیکشن کمیشن راستہ نہیں ڈھونڈ سکتا تو ہم ڈھونڈیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.