پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی

113

اسلام آباد: انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نایاں کمی کے بعد  یکم اپریل سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے ملک میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 سے 20 روپے کمی کا امکان ہے جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کمی ممکن ہے۔

 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔

تبصرے بند ہیں.