اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

15

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہو گا جس میں ملکی ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے علاوہ دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے پر غور ہو گا۔ 
اجلاس میں حکومت اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) کے معاہدے پر عملدرآمد پر پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ وزارت ہاؤسنگ کیلئے 6 ارب 68 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.