پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی زیر غور

39

لاہور: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان میں شیڈول میچز کو پھر سے تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس معاملے میں حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کرانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ راولپنڈی میں ایک کے بجائے دو میچز کرائے جا سکتے ہیں۔ 
زیر غور شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میں سے تین ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے گی جبکہ باقی دو ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کرائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی اور اب بھی شیڈول میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کا آغاز 14 اپریل سے لاہور میں ہو گا جبکہ ٹی 20 میچز کے بعد 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.