کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1973 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 241 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 1967 ڈالر فی اونس ہے۔
تبصرے بند ہیں.