خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

335

اسلام آباد:عدالت  نےسا بق وزیراعظم عمران خان کے  خاتون جج دھمکی کیس میں نا  قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

 

تفصیلات کے مطابق سول جج ملک امان نےپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےخلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کی۔

 

گزشتہ روز عمران خان کے وکیل نے  دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں ان کی جان کو   خطرہ ہے، ان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوٹس جاری کیےہیں ،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش نہیں ہوا، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں۔

 

عمران خان کے وکیل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہا ہو  جس پر جج ملک امان نے کہا کہ آپ بیشک چلے جائیں، آپ کے دلائل تو آگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.