وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی کے لئے پنجاب بھر میں اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور وزیراعظم خود ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں وزیراعظم اچانک سرگودھا،ملتان اور قصور پہنچ گئے اور اس موقع پر لوگوں سے ملے اور ان سے مفت آٹے کی تقسیم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ پبلک کے سامنے انہیں شاباش دیتے ہیں کہ رمضان میں انہوں نے خود مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کی کیونکہ موجودہ مہنگائی میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بالا افسران کی خود نگرانی سے مسائل کا خاتمہ موقع پر ہوتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر موجوڈ ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کو بھی شاباش دی کہ وہ خود مانٹیرنگ کر رہے ہیں۔جہاں پر مانٹیرنگ نہیں ہوتی اور افسران بالا موجو د نہیں ہوتے وہاں پر بد نظمی ہوتی ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایات کیں کہ وہ خود اس نگرانی کو بڑھائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں مفت آٹا پیکیج دینے کے بعد لاہور،قصور،بہاولپور،سرگودھا اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کا خود دورہ شروع کر دیا ہے اور رمضان مفت آٹا پیکیج کی فراہمی کا خود جائزہ لے رہے ہیں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر عوام کے
ساتھ ملاقات کر کے ان سے معلومات حاصل کر رہے ہیں اور انتظامیہ کو عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے احکامات جاری کر رہے ہیں اس مہنگائی میں رمضان المبارک میں مفت آٹے کی فراہمی سے غریب عوام کے دل جیت لئے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لئے مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر غریبوں کو مفت آٹے کی فراہمی ایک مثبت اقدام ہے۔مہنگائی میں رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی سے غر یب آدمی کا چولہا جلے گا۔ہر گھر میں اشیائے خورونوش میں آٹے کا استعمال بہت زیادہ ہے۔مزدور اور غریب آدمی بہت مشکل سے اپنے اہل خانہ کے لئے آٹے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔وزیراعظم نے غریبوں کی آواز سنتے ہوئے رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی سے غریب لوگوں جھولیاں اٹھا کر انہیں دعائیں دیتے ہیں۔ سرگردھا کے دورے کے موقع پر لوگوں نے اپنے درمیان وزیراعظم کو دیکھ کر دعائیں دیں اور خوشی کا اظہار کیا اورسرگودھا میں رمضان بازار میں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کی شکایات سنی اور لوگوں نے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور ایک معمر شخص نے شہباز شریف کو لمبی عمر کی دعا دی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ملک میں ایسا وزیراعظم بھی ہے جو رمضان المبارک کے مہینے میں مفت آٹا کی تقسیم کی نگرانی کر رہا ہے اور خود دورے کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکمران نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مفت آٹا پیکیج کا اعلان نہیں کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جو اعلانات کرتے ہیں اسے عملی جامہ پہناتے ہیں رمضان سے قبل قوم سے وعدہ کیا تھا کہ رمضان میں غریب لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا اور اٹھارہ مارچ سے لوگوں کو مفت آٹا کی فراہمی شروع ہو گئی ہے اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد مفت آٹا سے مستفید ہورہے ہیں اور پنجاب خیبرپختونخوا میں وزیراعظم شہباز شریف آٹا پیکیج کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور چیف سیکرٹریز اور متعلقہ افسران کو مفت آٹا کی فراہمی میں عوام کو آسانی پیدا کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً احکامات جاری کر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کے احکامات پر پشاور،مردان،چارسدہ میں رمضان مفت آٹا پیکیج کے مختلف ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ کیا اور آٹا کی فراہمی کے انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے اور افسران کو واضح احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ اپنے اضلاع میں دفتروں سے نکل کر وزیراعظم کے احکامات پر خود ڈسٹری بیوشن سنٹروں کا دورہ کریں اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.