عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

130

اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کیخلاف مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادی  گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں  آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں، پولیس کے 28 اور ایف آئی اے ریکارڈ کے مطابق عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 7 مقدمات تفتیش کے مراحل میں ہیں اور 20 مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں، ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

 

عدالت نے درخواست  نمٹاتے ہوے پولیس کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.