فواد چوہدری کی مریم نواز شریف کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

37

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ اور کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے عمران خان کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کی اور انہیں متنازعہ بنا کر کارکنوں کو بد دل کرنے کی کوشش کی۔ 
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں لکھا کہ مریم نواز نے عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور جھوٹی بے بنیاد عدالتی درخواست سوشل میڈیا پر شیئر کر کے عمران خان کی کردار کشی کرنے کی کوشش کی، لہٰذا استدعا ہے کہ ایف آئی اے مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی درخواست کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ہیڈ عاطف رو¿ف نے ٹاپ ٹرینڈ بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا لہٰذا سائبر ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
قبل ازیں مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک سکرین شاٹ کے ساتھ ٹویٹ کی اور لکھا تھا کہ جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی بدنامی اور رسوائی اس کا مقدر بنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.