لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارکنگ میں کھڑی میری خالی گاڑی پر حملہ کر کے شیشے توڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 18مارچ کی طرح آج پھر ہمارے کارکنوں پر حملے کئے گئے، ہمارے فوٹو گرافر پر حملہ کیا گیا، پولیس اور سادہ لباس افراد نے گرفتار کیا، تشدد اور اغوا سے پر امن شہریوں کو مشتعل کرنے کی انتہا ہے۔
View this post on Instagram
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ فاشزم آئی جی اسلام آباد کی ایما پر کیا جا رہا ہے، یہ سب پی ٹی آئی کے حامیوں میں خوف پیدا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.