اسلام آباد : پیمرا نے اسلام آبا د میں آج کسی بھی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈڈ کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کی شق 27 کے تحت لگائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوریج پر پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔ وہ لاہور سے روانہ ہوچکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.