دنیا کے دیگر بیت سے ممالک کی طرح فرانس بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی جانب سے سرکاری ملازمین کے فون پر ٹک ٹاک سمیت دیگر ایپلی کیشنز کے ’ری کریئیشنل‘ استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
فرانس کی پبلک سیکٹر ٹرانسفارمیشن اور سول سروسز کی وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔
دوسری جانب فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اور انتظامیہ کی سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے ملازمین کے پروفیشنل فون پر ٹک ٹاک جیسی ’ری کریئشنل‘ ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے بنا پر فرانس نے ایپلی کیشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاہم پروفیشنل معاملات میں ایپلی کیشن کے استعمال کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا، کینیڈا، برطانیہ، نیدرلینڈ، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.