ممبئی :بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے بھائی اور سابق اہلیہ پر ایک ارب روپے ہرجانے کادعویٰ دائر کردیا۔
نوازالدین صدیقی کاکہناہے کہ بھائی شمس الدین اور سابق اہلیہ انجانا پانڈے کے جھوٹے الزامات کے باعث 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے،،اس کا ازالہ کیا جائے، بھارتی اداکار نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ ان کی سابق اہلیہ اور بھائی کو سوشل میڈیا پر جاری مواد ہٹانے کاحکم بھی دیا جائے۔
نواز الدین صدیقی نے دراخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالت ان کے بھائی اور سابق اہلیہ کو تحریری معافی مانگنے اور آئندہ الزامات نہ لگانے کا پابند بھی کرئے ۔
تبصرے بند ہیں.