اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پر 28 فروری کو حملے، توڑ پھوڑ، 18 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ پر دو مقدمات درج کر لئے ہیں اور انکوائری کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر 28 فروری کو حملہ کیا، توڑ پھوڑ کی، 18 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی مسلح جتھے لائے اور توڑ پھوڑ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج کر لئے ہیں اور انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنادی ہے جو 14 دن میں رپورٹ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قانون کا سامنا کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تاکہ عدالت پروسیڈ نہ کر سکے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان مقدمات کو ٹھیک طریقے سے چلایا جائے اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.