اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ میں خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے ۔ ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو حکم دیا تھا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
تبصرے بند ہیں.