ماں، باپ کی موجودگی میں ایوارڈ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے: بابراعظم

25

لاہور: ستارہ امتیاز پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ماں، باپ کی موجودگی میں ایوارڈ ملنا بہت بڑا اعزاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستان کے عوام کیلئے ہے۔

خیال رہے کہ گورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز گیا جس کے بعد وہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.