ملک بھر میں یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

25

23 مارچ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

 

دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔یوم پاکستان پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی ہوئی ،  جبکہ ایوان صدر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب  بھی منعقد کی جائے گی  ۔  کفایت شعاری پالیسی کے تحت روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔

 

یوم پاکستان پر  پاک فضائیہ  کی جانب سے جاری  خصوصی پیغام میں کہا ہے  گیا ہے کہ  یہ دن ملک  کے ساتھ  یوم تجدیدِ عہد وفا ہے،پاک فضائیہ  کے شاہینوں نے پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس کا ہر جوان پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

 

 

یاد رہے کہ  23 مارچ 1940 ء کو لاہور  کے منٹو پارک میں  قراد داد پاکستان منظور  کی گئی تھی جو  بعد ازاں آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔

 

تبصرے بند ہیں.