پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا

114

پشاور: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا لہٰذا یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز بدھ ہو گی۔ 
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کمیٹی کے دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا پہلا روزہ 23 مارچ بروز بدھ کو ہو گا۔ 
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ، مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.