گزشتہ رات آنے والے زلزلے سے 9 افراد جاں بحق، 160 سے زائد زخمی ہو گئے

56

اسلام آباد : پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات  آنے والے زلزلےشدید  زلزلے سے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ  متاثر ہوا  ہوئے جہاں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بج کر 47 منٹ پر آیا،  زلزلےکا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا، زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے ) نے زلزلے کے نقصانات کے حوالے سے  ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے ۔

 

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق زلزلےکے باعث ملک بھر میں 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

 

 رپورٹ کے مطابق  گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہوگیا، اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا، خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق اور66 افراد زخمی ہوئے، صوابی میں گھرکی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، چترال میں گھر اورچھت اور دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے بعد 3.7 کا ایک آفٹرشاک بھی آیا ۔

 

خیبرپختونخوا(کے پی) میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے متعلق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نےبھی  رپورٹ  جاری  کی ہے ۔جس کے مطابق  خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلےکے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 44 افراد زخمی ہوئے۔

 

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے بعد صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر اسلام آباد کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ۔

 

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  اسپتال انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔

 

این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.