پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے افغان سکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

20

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے افغان سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت راشد خان کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر زئی، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے شاداب خان کی قیادت میں آج شارجہ روانہ ہو گی جبکہ آئی سی سی نے تلوار حامد کو سیریز کیلئے میچ ریفری مقرر کیا ہے جس کا تعلق افغانستان کرکٹ بورڈ سے ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 24 دوسرا میچ 26 اور تیسرا میچ 27 مارچ کو شارجہ میں شیڈول ہے۔

تبصرے بند ہیں.