عمران خان کے گھر پر پولیس کا حملہ مریم نواز کی سازش ہے: چوہدری پرویز الٰہی

18

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر پر پولیس کا حملہ مریم نواز کی سازش ہے، مریم نواز کے اس بلنڈر نے (ن) لیگ کو مزید غرق کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس دوران پی ٹی آئی کے 22 مارچ کے جلسے اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں ظلم کے آگے کبھی نہیں جھکوں گا، بدھ کا جلسہ ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جبکہ پرویز الٰہی نے کہا کہ حسان نیازی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، یہ اقدامات نہ ماضی میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ اب ہوں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گے اور عمران خان دوبارہ وزیراعظم بھی بنیں گے، نگراں حکومت جو ظلم کر رہی ہے اس کا حساب دینا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.