مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں: پرویز الٰہی 

12

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ’انشاءاللہ 22 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے دراصل حکمرانوں کی گھبراہٹ ظاہر ہو رہی ہے۔ مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔ خیبرپختونخواہ عوام کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہئے۔‘ 

تبصرے بند ہیں.