وزیراعظم کا کم آمدن والوں کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ

42

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والوں کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے جلد از جلد جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاو¿ن میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی سے ملاقاتیں کیں جس میں پٹرول پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے پٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس پر موثر عملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کیلئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.