ملک کے بیشتر شہروں میں بارش سے جاتی سردی کو بریک لگ گئی

74

لاہور :ملک کے بیشتر شہروں میں دوروز سے جاری بارش  اور ژالہ باری  سے جاتی سردی کو   واپس پلٹ آئی ۔

 

پنجاب ، سندھ  اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں  بادل  بر سے تو جاتی سردی لوٹ آئی ۔دادو، نوشہروفیروز اور راجن پور میں موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔تیزہواں سے  خنکی  میں بھی اضافہ ہوگیا ۔

 

دوسری جانب چمن میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔کوہ خواجہ عمران اور درہ کوژک کے دونوں جانب پہاڑی سلسلوں  میں طوفانی بارش سے پرانا چمن، کوژک ٹاپ، شیلاباغ تک کوئٹہ چمن شاہراہ کئی مقامات پر متاثر ہوئی۔

 

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں  مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.