پولیس زمان پارک کا دروازہ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل 

135

 

لاہور : عمران خان کے اسلام آباد جاتے ہی زمان پارک میں پولیس نے آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس دروازہ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوگئی ہے ۔ اندر سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق زمان پارک آپریشن کے دوران پولیس نے تجاوزات ہٹاتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ کا دروازہ توڑ دیا ہے اور شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس وقت پولیس عمران خان کےگھر کا گیٹ پولیس کی جانب سے کرین کے ذریعے توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

دوسری جانب پولیس نے مزاحمت سامنے آنے اور پتھراؤ کیے جانے پر شیلنگ بھی شروع کر دی ہے۔ پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پولیس والا زخمی بھی ہو گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.