ایلیمینٹر ون، پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 184 رنز کا ہدف

10

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایلیمینٹر ون میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ 
کپتان بابراعظم نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب 23، حسیب اللہ خان 15، محمد حارث 34، ٹام کوہلر کیڈمور 16 اور عظمت اللہ عمرزئی 10 رنز بنا سکے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 40 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فضل حق فاروقی، فہیم اشرف، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللہ خان، ٹام کوہلر کیڈمور، جیمی نیشام، عامر جمال، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمن، وہاب ریاض اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، رحمن اللہ گرباز، صہیب مقصود، کولن منرو، اعظم خان، فہیم اشرف، مبصر خان، حسن علی محمد وسیم جونیئر اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.