لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

12

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں اور جلسے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیٹی نے 15 مارچ کو میٹنگ میں بھی سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا اس لئے جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءحماد اظہر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان میں 19 مارچ کو جلسہ کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں چند روز قبل نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر 23 مارچ کو مینار پاکستان میں عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.