فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

15

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 926 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.