عدالت ڈرون حملے اور پٹرول قیمتوں میں اضافے سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کی گرفتاری چاہتی ہے: فواد چودھری کے جج ظفر اقبال پر سنگین الزامات 

29

 

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے جج ظفر اقبال پر سنگین الزامات لگا دیے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی گرفتاری اس لیے چاہتے ہیں تاکہ ڈرون حملے اور پٹرول کی قیمتوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سیشن عدالت کا گرفتاری پر اصرار کرنا قانون کے خلاف تو ہے ہی سمجھ سے باہر نہیں ۔ عمران خان کی گرفتاری ڈرون حملے اور پٹرول کی قیمتوں سے توجہ ہٹانے کیلئے ضروری ہے۔

 

 

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ظفر اقبال نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری بالکل درست جاری ہوئے اور زمان پارک میں پولیس کی کارروائی بالکل ٹھیک تھی عمران خان کو پولیس سے تعاون کرنا چاہیے تھا مزاحمت نہیں اگر وہ سرنڈر کردیتے ہیں تو وارنٹ گرفتاری معطل کردیتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.