توشہ خانہ کیس :عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

372

 

اسلام آباد: عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کردی ہے۔ فاضل جج کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والے واقعہ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ عمران خان نے پولیس سے تعاون کرنا ہے مزاحمت نہیں کرنی۔ عمران خان سرنڈر کردیں تو آئی جی حکم دے دیتا ہوں کہ انہیں گرفتار نہ کریں۔ غریب ملک ہے وارنٹ کروڑوں خرچ ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال کی عدالت میں عمران خان کے وکیل ایڈوکیٹ خواجہ حارث نے دلائل دیے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔  فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ لاہور میں ہونے والے واقعے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔ وارنٹ کی تاریخ 18 مارچ ہے ایسا نہیں کہ پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے۔

 

جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کیوں نہیں آرہے؟ وجہ کیا ہے؟ قانون کے مطابق عمران خان نے پولیس کو اسسٹ کرنا ہے مزاحمت نہیں کرنی۔ عمران خان نے مزاحمت کرکے سین کو بنانا نہیں ہے ۔

 

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیا ضروری ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے ہی عدالت لائیں؟ جج نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالت آجائیں۔ عمران خان کے وکیلوں نے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں ۔

 

عدالت نے توشہ خانہ ٹرائل کورٹ میں تھانہ سیکریٹریٹ کے انچارج افسر کو فوری طلب کر لیا ۔جج ظفر اقبال نے کہا کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد میں کوئی کیسے مزاحمت کر سکتا ہے، کوئی مزاحمت کریگا تو اسکے مطابق پولیس قوت کا استعمال کر سکتی ہے ۔

 

خواجہ حارث نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اس معاملے میں (ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری) درمیانہ راستہ نکال کر یہ کیس آپکے پاس بھیجا ہے، آپ نے صرف شورٹی کی تصدیق کرنی ہے ۔

 

جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیے کہ ملزم پیش ہوئے بغیر کیسے کوئی ریکیف مانگ سکتا ہے، وارنٹ گرفتاری الگ تاریخ پر اور اس سے پہلے کسی بھی وقت قابل عمل ہوتے ہیں، ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں ۔

 

جج ظفر اقبال نے کہا کہ یہ دنیا کا مہنگا ترین وارنٹ گرفتاری تھا جس پر کروڑوں روپے لگے، یہ کیوں ہوا؟۔ عمران خان کے وکیل نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عمران خان کی طرف سے گرفتاری کی مزاحمت کی مذمت کر دی کہا “میں آپ کی سائیڈ پر ہوں، قانون کی طرف ہوں۔”

تبصرے بند ہیں.