حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

757

اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹربڑھائی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی  سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہو گی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے56 پیسے فی لیٹر مہنگاہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.