عمران خان لاشوں پر سیاست کرنا چاہتا ہے: وزیر دفاع

15

اسلام آباد: وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کیلئے لاشیں چاہتا ہے جو ہم دینا نہیں چاہتے کیونکہ وہ لاشوں پر سیاست کرنا چاہتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتا تھا کہ 5 یا 8 ورکرز مریں لیکن ایسا نہیں ہوا، ہم عمران خان کو لاشیں دینا نہیں چاہتے کیونکہ وہ لاشوں پر سیاست کرنا چاہتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ گرفتاری کا معاملہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہوتا آیا ہے، عمران خان کو مخصوص انصاف اور ریلیف میسر ہے جو ہمیں نہیں، عمران خان کو عدلیہ سے ریلیف مل رہا ہے، ہمارا بیانیہ کمزور نہیں اس میں چھوٹی موٹی کمزوری ہو سکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے ساتھ کبھی بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہوئے، پی ٹی آئی چیئرمین نے جو شو کیا ہے، اسے پذیرائی نہیں ملی، ملک بھر میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد لوگ عمران خان کی حمایت میں نہیں نکلے۔ 

تبصرے بند ہیں.