عمران خان کے وارنٹ معطلی کی درخواست کل صبح دائر کی جائے گی

5

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ معطلی کی درخواست کل صبح دائر کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وارنٹ معطل کرکے ضمانتی بانڈ جمع کروانے کی درخواست تیار کر لی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 18 مارچ کو پیشی کیلئے ضمانتی بانڈ دینے کو تیار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکلا وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کرنے پہنچے تو عدالت بند ہو چکی تھی۔
عمران خان کے وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کرنے اسلام آباد کچہری پہنچی تھی تاہم ان کے پہنچنے پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت بند ہو گئی جبکہ سیشن جج کے آفس کا عملہ بھی چھٹی کر کے گھر جا چکا تھا۔

تبصرے بند ہیں.