فسطائی حکومت کی گرفتاری کی خواہش پھر ناکام ہو گئی: فواد چوہدری

8

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فسطائی حکومت کی گرفتاری کی خواہش پھر ناکام ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’اسلام آباد ہائیکورٹ نے انڈر ٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد عملی طور پر وارنٹ ختم ہو جاتا ہے کیونکہ سیکشن 76 کرمنل کوڈ کے مطابق شورٹی بانڈ وارنٹ کی جگہ لے لیتا ہے۔ الحمد اللہ فسطائی حکومت کی گرفتاری کی خواہش پھر ناکام۔‘ 

تبصرے بند ہیں.