نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے آج رات 12 بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

17

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج رات 12 بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں پولیس، انتظامیہ، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کئی گھنٹوں سے زمان پارک میں موجود ہیں جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ 
پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج، پانی کی توپ سے دھلائی اور شیلنگ کی جس دوران کچھ شیل عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے جبکہ کارکنان کی جانب سے بھی مزاحمت کی گئی، اسلام آباد پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر کے ہی واپس جائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.