عمران خان گھر پر موجود نہیں ، کہیں چلے گئے ہیں: حسان نیازی کا پولیس کو جواب 

31

 

لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز ندیم بخاری اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حسان نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان یہاں موجود نہیں کہیں چلے گئے ہیں۔

 

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان رہائشگاہ پر موجود نہیں ہیں ۔ ہمیں وقت دیں ، ہم پیش ہو جائیں گے ۔  ہم نے وارنٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔

 

ڈی آئی جی اسلام آباد نے حسان نیازی کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا ۔ عدالت نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔ حسان نیازی نے کہا کہ زمان پارک میں کارکنان سے کوئی زبردستی کی گئی تو تصادم کا خطرہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.