وزیر اعلیٰ ؟  شاہ محمود قریشی کا پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

65

 

ملتان : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیت کی صورت میں شاہ محمود قریشی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

 

پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے شاہ محمود  قریشی کے بیٹے زین قریشی نے پی پی217 ملتان سے اپنے والد کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔  پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 2018 میں اسی حلقے سے سلمان نعیم سے ہار چکے ہیں۔

 

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جاری کی تھی۔ کاغذات نامزدگی 13 اور 14 مارچ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے، 22 مارچ کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی۔

 

5 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 6 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر کی فہرست  بھی جاری کردی۔

تبصرے بند ہیں.