افغانستان کے خلاف سیریز ، بابر اعظم کی چھٹی ،نئے کپتان کا اعلان

67

 

لاہور : پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم کھیلنا نہیں چاہتے تھے لیکن حکومت کے کہنے پر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ بابر اعظم کو آرام دیا گیا ہے شاداب خان نئے کپتان ہوں گے۔

 

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہمارے پلیئرز کا شیڈول بہت سخت ہے۔ میڈیا میں بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ہم نے کچھ فائنل نہیں کیا ۔سینئر پلیئرز اور سلیکٹرز کو اعتماد میں لے فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے سوچا کہ ہمارے کچھ پلیئرز ہیں ، کچھ سینئرز ہیں انہوں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ۔سینئرز پلیئرز اور زخمی پلیئرز کو ریسٹ کرنا چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ،فخر زمان ، محمد رضوان ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی سے بات ہوئی ہے ان کو آرام دیا جا رہا ہے۔ سب اس بات پر خوش ہیں۔

 

چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے بتایا کہ کپتان شاداب خان ، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف،افتخار احمد، احسان اللہ ، عماد وسیم ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب،شان مسعود ، طیب طاہر اور زمان خان شامل ہیں۔ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر ریزرو پلیئر ہوں گے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.