توشہ خانہ کیس: عمران خان کی عدالت  حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

79

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج  بھی توشہ خانہ کیس میں عدالت  پیش نہ ہوئےبلکہ وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی گئی۔  جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

آج سماعت میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہےکہ عمران خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشنز دائر کی ہیں، عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ زخمی بھی ہوئے۔

 

جج نے کہا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 3 بجے کے بعد سنایا جائے گا۔

 

یاد رہےاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کرکے آج پیشی کا حکم دیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.