پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

8

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے محمد حارث کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
پنڈی کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ محمد حارث 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھنوکا راجا پاکسا 41، ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، جیمی نیشام 1، عامر جمال 9، خرم شہزاد 11، مجیب الرحمن 2 اور سفیان مقیم 2 رنز بنا سکے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 39 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل حق فاروقی، فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، حسن نواز، رحمن اللہ گرباز، صہیب مقصود، کولن منرو، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت ٹام کوہلر کیڈمور کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللہ خان، بھانوکا راجاپاکسا، جیمی نیشام، عامر جمال، مجیب الرحمن، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.