لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ریلی کل تک ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے لکھا ’یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر غیر قانونی طور پر دفعہ 144 محض پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے خلاف ہی نافذ کی گئی کیونکہ لاہور میں باقی تمام سرگرمیاں تو معمول کے مطابق جاری ہیں۔ محض زمان پارک ہی کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری کے نرغے میں ہے، واضح طور پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس 8 مارچ کی طرح پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کیخلاف مزید جھوٹے پرچوں کے اندراج اور انتخاب کو التواوءمیں ڈالنے کیلئے تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔‘
یوں محسوس ہوتاہےکہ ایک مرتبہ پھرغیرقانونی طور پر دفعہ 144محضPTIکی انتخابی مہم کیخلاف ہی نافذ کی گئی کیونکہ لاہور میں باقی تمام سرگرمیاں تومعمول کیمطابق جاری ہیں۔محض زمان پارک ہی کنٹینرز+پولیس کی بھاری نفری کےنرغےمیں ہے۔واضح طور پر CM پنجاب اور پولیس8مارچ کیطرحPTIکی قیادت+کارکنان
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید لکھا ’انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144 کے نفاذ کا جواز ہی کیا ہے؟ میری اپنے کارکنان کو ہدایت ہے کہ اس جھانسے میں بالکل نہ آئیں، چنانچہ ہم نے اپنی ریلی کل تک ملتوی کر دی ہے۔‘
کیخلاف مزیدجھوٹےپرچوں کےاندراج اور انتخاب کو التواء میں ڈالنےکیلئےتصادم کو ہوا دینا چاہتےہیں۔انتخابی شیڈیول کےاعلان کےبعدسیاسی سرگرمیوں کیخلاف دفعہ 144کےنفاذ کا جواز ہی کیاہے؟میری اپنے کارکنان کو ہدایت ہےکہ اس جھانسےمیں بالکل نہ آئیں۔چنانچہ ہم نےاپنی ریلی کل تک ملتوی کردی ہے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2023
قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماءشاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ریلی ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ 8 مارچ کو جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا، گرفتاریاں ہوئیں، لاٹھی چارج ہوا، ظل شاہ کو شہید کیا گیا لیکن ہم چب رہے اور آج پھر وہ سب کچھ بندوبست کیا گیا ہے، اس لئے ہم نے ریلی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی ریلی کو کل تک ملتوی کر رہے ہیں، عمران خان کا حکم ہے ریلی آج نہیں نکالی جائے، کل ہم زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالیں گے جس کی قیادت عمران خان کریں گے، یہ لوگ خون خرابہ چاہتے ہیں اور ہم انتخابات، ہم نے ان کی چال میں نہیں پھنسنا، یہ چاہتے ہیں کہ ہم مشتعل ہوں اور یہ کارروائی کریں اور لاشیں گریں اور انتخابات ملتوی کر دئیے جائیں۔
تبصرے بند ہیں.