لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءحماد اظہر نے کہا ہے کہ آج زمان پارک لاہور سے نکالی جانے والی انتخابی ریلی ملتوی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمرن خان کے ساتھ بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بات چیت کے بعد ریلی ملتوی کر دی گئی ہے، انتخابی ریلی کل یا بعد میں بھی ہو سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.