لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ظل شاہ کے معاملے پر پارٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کہ آج کے اجلاس میں ظل شاہ کے قتل پر گفتگو ہوئی اور گزشتہ 2 روز سے ہونے والے ظلم اور ستم کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دیکھا گیا کہ نگراں حکومت نے کس طرح دفعہ 144 کا نفاذ کیا جبکہ ظل شاہ کے معاملے پر پارٹی میں شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے، ہم دیکھتے ہیں اس معاملے پر کیا قانونی کارروائی کرنی ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہمارے آئین کا حصہ ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اب ایسا کوئی بیانیہ بننے نہیں دیں گے، ابھی انتخابی مہم کے جلسے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، کل ظل شاہ کے حوالے سے دعائیہ تقریبات ہوں گی۔
تبصرے بند ہیں.