نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی اضافے کا اطلاق ہو گا

19

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بجلی مہنگی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تمام ڈسکوز کیلئے فی یونٹ بجلی 47 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ 
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بجلی صارفین کیلئے بھی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق صارفین سے مارچ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ وصول کیا جائے گا تاہم ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر مذکورہ اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.