جنوبی و شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

29

 

راولپنڈی : جنوبی و شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز سے  فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

 

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں دہشتگرد مارے گئے۔مرنے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے گولہ بارود برآمد ہوا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج پرعزم ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.