عمران خان کی حفاظت کیلئے آئیں خواتین کی عزت کیساتھ زمان پارک میں جو کچھ ہوتا ہے بیان نہیں کرسکتی: مریم نواز
فیصل آباد: چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نےالزام لگایا ہے کہ عمران خان بزدل آدمی ہے جس نے خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے بلایا ہے۔ ان خواتین کی عزت کے ساتھ زمان پارک جو ہوتا ہے وہ بیان نہیں کرسکتی۔
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے مریم نواز نفے کہا کہ پانامہ بینچ نے منشیات زدہ شخص کو قوم کے سروں پر مسلط کر دیا ۔جتنا بڑا جرم آصف سعید کھوسہ اور ثاقب نثار نے قوم کے ساتھ کیا ہے ،نسلیں انہیں معاف نہیں کریں گی۔ انہو ں نے صرف نواز شریف کو نہیں نکالا ایک بدعنوان،نااہل شخص کو قوم پر مسلط کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمیں آئی ایم ایف کے ہاتھوں رسوا کر کے چلا گیا، ذمہ دار کون ہے۔پا نامہ بینچ نے صرف نواز شریف سے نہیں غریب سے بھی دشمنی کی ۔پاکستان کی ترقی کا دشمن پانامہ بینچ تھا۔ عمران خان نے اپنے دور میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا فسادی ہے۔ انصاف کا معیار سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ عوام عمران خان کو گھروں میں چھپنے نہیں دیں گے۔یہ ملک نواز شریف کی قیادت میں ترقی کر رہا تھا۔ یہ نہ خود عوام کیلئے کوئی کام کرتا ہے نہ دوسروں کو کرنے دیتا ہے ۔ پنجاب والو اپنے دشمن کو پہچانو اور صوبے سے اٹھا کر باہر پھینک دو۔
مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے حکم دیا ہے رمضان المبارک میں پنجاب کے عوام کو مفت آٹا دیا جائے۔ شہباز شریف نے رمضان المبارک میں 8کروڑ عوام کو آٹا مفت کرنے کیلئے کہا ہے۔جب نواز شریف گیا تو یہ ملک بھی نیچے گیا ۔2013میں جب نواز شریف حکومت میں آئے تو بجلی اور گیس نہیں تھی۔
تبصرے بند ہیں.