پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

13

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر تشدد سمیت دیگر الزامات کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی ریلی سے قبل پولیس پر تشدد، قتل اور دیگر الزامات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 
دوران سماعت فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فواد چوہدری کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.