عمران خان کو عدالتوں سے ایک اور ریلیف مل گیا

31

 

کوئٹہ : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے ایک اور ریلیف مل گیا ۔بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان   کے وارنٹ گرفتار ی  دو ہفتوں کیلئے معطل کردیے۔

 

نیو نیوز کے مطابق کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی۔ عمران خان کی گرفتاری کیلئےسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو اطلاع بھی کردی گئی ۔اینٹی رائٹ فورس سمیت 1300 پولیس اہلکار طلب  بھی کئے گئے ۔

 

عمران خان کی گرفتاری کے خدشے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں ڈیرے ڈال لئے۔ آنسو گیس سے بچنے کے لیے ماسک بھی لے آئے۔ ۔ڈنڈا بردار کھلاڑی بھی کپتان کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے ۔

 

تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ۔کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہنے کی ہدایت کردی  گئی ہے۔

 

تحریک انصاف نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے دو ہفتے کے لیے وارنٹ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔۔

تبصرے بند ہیں.