رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش پر 75 فیصد تک رعایت

80

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ہائپر مارکیٹوں اور سپر مارکیٹوں نے رمضان المبارک کے لیے اشیا کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔

 

خلیج ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خریداروں کو دس ہزار سے زیادہ کھانے اور نان فوڈ پراڈکٹس پر 75 فیصد تک کی رعایت دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق لولو ہائپر مارکیٹ نےمتحدہ عرب امارات میں اپنی 97 ہائپر مارکیٹس میں رمضان میں بڑی رعایتی مہم کا اعلان کیا ہے۔ خریدار منتخب اشیاء پر 60 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔ ان میں گروسری، کھانے کی مصنوعات، تازہ اشیاء، گھریلو آلات، الیکٹرانکس اور فرنشنگ مصنوعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ دو سو سے زائد مصنوعات کو ایک ہی قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

 

کمپنی کارفور نے بھی 6 ہزار سے زیادہ مصنوعات پر 50 فیصد تک کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

العادل ٹریڈنگ نے 45 دن رعایت دینے کا اعلان کیا ہے،پندرہ دن پہلے ہی شروع والی یہ رعایتی سکیم عید کے چند دن بعد تک جاری رہے گی۔

 

یونین کوپ نے بھی خریداروں کو ماہ رمضان میں 10 ہزار سے زائد بنیادی خوراک اور نان فوڈ مصنوعات خریدنے کی سہولت دی ہے،قیمتوں میں 75 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

 

المایا سپر مارکیٹ بھی 45 دنوں کے لئے 480 سے زائد اشیاء پر رعایتی مہم شروع کر چکی ہے، 480 اشیاء پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.